یوکے آنے والے سیّاح
معمول
کے مطابق سلطنت متحدہ (یوکے) میں رہنے والے لوگوں کے لئے ہسپتال کا علاج
مفت ہے۔ اگر آپ عام طور پر یوکے میں نہیں رہتے ہیں تو پھر آپ کو جو بھی
علاج درکار ہوگا اس کے لئے آپ سے معاوضہ ادا کرنے کا تقاضہ کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ برطانوی شہری ہیں، یا ماضی میں یہاں رہ چکے یا کام کرچکے ہیں تو بھی آپ پر اس کا اطلاق ہوتا ہے۔
مفت علاج
درج
بالا مذکورہ اصول میں کچھ چیزیں مستثنی ہیں۔ اگر آپ یوکے آنے والے کسی بھی
قسم کے سیاح ہیں قومیت یا حیثیت سے قطع نظر تو آپ کو درج ذیل کے لئے ہرگز
بھی ادائیگی نہیں کرنی ہوگی:
-
کسی ہسپتال کے حادثہ
اور ہنگامی حالات کے شعبے میں کیا جانے والا علاج (ہسپتال میں کسی اور جگہ
کیا جانے والا ہنگامی معالجہ اس سے خارج ہے)
-
واک اِن سنٹرز میں کیا جانے والا علاج، اگر وہ علاج ہسپتال کے حادثہ اور ہنگامی حالات کے شعبے میں کیے جانے والے علاج کی طرح ہی ہو
-
کچھ قابل تعدّی امراض کا علاج
-
طبّ نفسی کا لازمی علاج۔
-
خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات
جب
آپ باقاعدہ طور پر داخلی مریض کی حیثیت سے بھرتی ہوجاتے ہیں، یا خارجی
مریضوں والے مطب میں آپ کا اندراج ہوجاتا ہے تو، جب تک دیگر عوامل کی وجہ
سے آپ استثناء کے لئے اہل نہ ہوجائیں تب تک آپ کو مزید علاج کے لئے
ادائیگی کرنی ہوگی۔
چھٹیاں گزارنے والے افراد اور سیّاح
وصولی
طور پر، چھٹی میں یا مختصر عرصے کے لئے یوکے کی سیاحت کے لئے آنے والے کسی
بھی فرد کو NHS کے ہسپتال میں علاج کا معاوضہ ادا کرنا ہوگا، تاوقتیکہ وہ
علاج استثناء کے اصول پر پورا نہ اترتا ہو (اوپر ملاحظہ کریں)۔
لیکن
اگر آپ EEA کی ممبر ریاستوں یا سوئزرلینڈ سے گھومنے پھرنے کے لئے آر ہے
ہیں تو، آپ HHS کے ہسپتال میں بلا معاوضہ مخصوص علاج کے مستحق ہیں: اس کی
حد درج ذیل تک ہے:
-
ایسے عارضے کا علاج جو یوکے میں آپ کے پہنچنے کے بعد لاحق ہوا ہے اور اس کے لئے فوری علاج درکار ہوتا ہے
-
ایسے طویل مدتی عارضے کا علاج جو یوکے میں آپ کے قیام کے دوران حد سے زیادہ بگڑ جاتا ہے
اگر
آپ کسی ایسے ملک سے سیاحت کے لئے آرہے ہیں جس کا یوکے کے ساتھ نگہداشت صحت
کے ضمن میں دو طرفہ معاہدہ ہے تو، آپ ایسے عارضے کے لئے جو یوکے میں آپ کے
پہنچنےکے بعد لاحق ہوا ہے اور اس کے لئے فوری توجہ درکار ہے NHS کے ہسپتال
میں علاج کے مستحق ہیں۔ ان معاہدوں پر فرداً فرداً گفت و شنید ہوئی ہے:
تفصیلات کے لئے خود اپنے ملک میں موجود اتھارٹیوں سے رابطہ کریں۔
EEA کی ممبر ریاستوں اور جن ریاستوں کے ساتھ یوکے کا نگہداشت صحت کے ضمن میں دو طرفہ معاہدہ ہے ان کی ایک فہرست ذیل سے حاصل کریں: .Country-by-country guide
اس
بات پر غور کرنا ہر انفرادی ہسپتال کی ذمہ داری ہے کہ آیا آپ مخصوص قسم کے
مفت علاج کے اہل ہیں۔ آپ سے دستاویزات فراہم کرنے کو کہا جاسکتا ہے، بشمول:
-
پاسپورٹ یا شناختی کارڈ؛
-
سفری دستاویزات؛
-
جائز یوروپین ہیلتھ انشورنس کارڈ۔
اگر
آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو یوکے میں NHS کے علاج کا معاوضہ ادا کرنا ہی ہوگا
تو، آپ کو تاکیدی طور پر مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنی سیاحت سے قبل صحت کا
بیمہ ضرور کروالیں۔
پناہ گزیں افراد
جب
پناہ گزینی یا اپیل کے لئے آپ کی درخواست زیر غور ہو تو آپ NHS کی مفت
نگہداشت صحت کے مستحق ہیں۔ اگر آپ ہوم آفس کی رہائش گاہ میں قیام پزیر ہوں
گے تو آپ کو درخواست دینے پر صحت سے متعلق ایک مفت تشخیص کی جائے گی ۔ اگر
آپ کہیں اور رہنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کسی GP کے پاس اندراج کروا
سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ترجمان یا اپنی پہلی مادری زبان میں معلومات درکار ہے
تو یہ دستیاب کرایا جاسکتا ہے۔
آپ دواؤں کا معاوضہ ادا
کرنے میں بھی مدد حاصل کرنے کے خواہاں ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ کو ہوم آفس سے
اعانت ملنے والی ہے تو آپ کو NHS کے معاوضوں سے متعلق سند (HC2) ملے گی جس
میں آپ کی دوا کے تمام اخراجات شامل ہوں گے۔ اگر آپ بذات خود اپنی اعانت
کر رہے ہیں یا آپ کی درخواست مسترد ہوگئی ہے تو، اس کے باوجود بھی آپ NHS
کی کم آمدنی سے متعلق اسکیم کے تحت تعاون کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
طلباء
مخصوص
حالات میں طلباء بلا معاوضہ ہی NHS کی مکمل نگہداشت کے مستحق ہیں۔ اہل
ہونے کے لئے آپ لازمی طور پر یا تو 6 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک چلنے
والے کل وقتی نصاب میں، یا کسی بھی عرصے تک چلنے والے ایسے نصاب میں زیر
تعلیم ہوں جس کو یوکے حکومت کی جانب سے ٹھوس مالی اعانت فراہم ہوتی ہے۔
مفت
علاج کے حق کا اطلاق صرف آپ کے نصاب کے دوران ہی ہوگا۔ آپ کے زوج، سول
پارٹنر اور کوئی زیرکفالت بچے اگر آپ کی تعلیم کے دوران مستقل طور پر آپ
کے ساتھ ہی رہتے ہیں تو اس میں شامل ہوں گے۔
اگر آپ کو
نگہداشت صحت تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے تو آپ کو اپنی تعلیم اور
حیثیت کا ثبوت پیش کرنا پڑسکتا ہے۔ آپ کو حسب اطلاق، درج ذیل پیش کرنا
چاہئے:
-
اگر آپ EEA یا سوئزرلینڈ کے علاوہ کسی اور ملک کے شہری ہیں تو طالب علم کا جائز ویزا۔
-
اپنی قومیت کا ثبوت جیسے پاسپورٹ یا اگر آپ EEA یا سوئزرلینڈ کے شہری ہیں تو EEA کا اقامت نامہ
-
اس بات کا ثبوت کہ آپ حصول اہلیت والے نصاب میں زیر تعلیم ہیں، یا اس بات کا ثبوت کہ آپ نے حال ہی میں مکمل کیا ہے
-
یونیورسٹی
یا کالج سے جاری کردہ دستاویز یا ثبوت جس میں یہ مذکور ہو کہ آپ یوکے
حکومت کے ذریعہ ٹھوس مالی اعانت والے نصاب میں زیر تعلیم ہیں
-
سرکاری
ادارے کا جاری کردہ ایک توثیق نامہ جس میں یہ توثیق ہو کہ آپ ایک کامیاب
امیدوار ہیں اور اس بات کی توثیق ہو کہ آپ اپنی یونیورسٹی یا کالج میں
جارہے ہیں۔
موسمی کارکنان
اگر آپ
یوکے میں واقع کسی آجر کے لئے کام کر رہے ہیں یا آپ کا اپنا روزگار ہے تو
آپ NHS کا مکمل علاج پانے کے مستحق ہیں۔ آپ سے اپنی حیثیت کا ثبوت فراہم
کرنے کا تقاضہ کیا جاسکتا ہے، جس میں شامل ہوسکتی ہیں:
-
قومیت کا ثبوت، جیسے پاسپورٹ، EEA یا سوئزرلینڈ کے شہریوں کے لئے
-
ایک جائز ورک پرمٹ اگر یوکے میں ملازمت اختیار کرنے کے لئے آپ کو اس کی ضرورت ہو
-
اس
بات کا ثبوت کہ آپ فی الحال یوکے میں برسرروزگار ہیں، جیسے اجرت کی حالیہ
پرچیاں، رسیدیں یا اپنے روزگار کے بِل۔ ان سب کے علاوہ یا ان کے بجائے آپ
کے آجر کا جاری کردہ ایک حالیہ خط بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔
طویل مدتی تارکین وطن اور قانونی مہاجرین
آپ
کو NHS کا مکمل علاج پانے کے لئے یوکے کا شہری ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ
قانونی طور پر یوکے میں بود و باش اختیار کرچکے ہیں تو آپ کو NHS کے مکمل
علاج کا حق حاصل ہے، البتّہ آپ سے اپنی اقامت کا ثبوت فراہم کرنے کو کہا
جاسکتا ہے۔
اگر آپ تندرست ہوں تو بھی آپ کو کسی GP کے پاس
اندراج کرالینے کی کوشش کرنی چاہئے، تاکہ اگر آپ بیمار پڑ جائیں تو جلدی
سے آپ کا علاج ہوسکے۔
ترجمہ
NHS صحت
سے متعلق خدمات اور معلومات دنیا کی 150 سے زیادہ انتہائی مشہور زبانوں
میں دستیابہے۔ آپ 0845 46 47 پر NHS ڈائرکٹ کو ٹیلیفون کرکے اور اپنی
مطلوبہ زبان کا نام انگریزی میں بتاکر اپنی پسندیدہ زبان میں صحت سے متعلق
مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ خدمت روزانہ 24 گھنٹے چلتی ہے اور کلی طور پر
خفیہ ہے۔
اگر آپ کو ڈاکٹر کے پاس یا اسپتال میں جاتے وقت
ترجمان کی ضرورت ہے تو آپ کے لئے اس کا بھی انتظام کیا جاسکتا ہے، لیکن آپ
کو پیشگی بُک کروانا ہوگا۔ وقت رہتے اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی کوشش
کریں۔ آپ متعلقہ دستاویزات کا ترجمہ طلب کرسکتے ہیں۔ اگر آپ مفت نگہداشت
صحت کے اہل ہوجاتے ہیں تو، یہ خدمات بھی مفت ہوں گی۔
|
|